ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اے ڈی عباسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 

Sep 23, 2024

  اسلام آباد (نوائے وقت رپو رٹ ) گذشتہ ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سینئر صحافی اے ڈی عباسی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا - پروگرام کی صدارت صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری عادل خان نے سرانجام دیئے تقریب میں فنانس سیکریٹری محمد پرویز ' سینئر صحافی اشتیاق عباسی ،پی آر اے کے فنانس سیکریٹری اصغر چوہدری ' وقار فانی،سیکرٹری اطلاعات ارشد تنولی ' چنگیز خان جدون،ربجا کے صدر مرتضی ملک،آر آئی یو جے دستور کے سیکرٹری راحیل نواز سواتی ،عامر بٹ،فیصل حکیم،جہانگیر عباسی ' ابدال رقیب عباسی،یاسر عباسی،محمد سلیم ،رضا محمد عباسی،ظہیر عباسی،اشرف خان،ملک راشد سمیت بڑی تعداد میں صحافی شریک ہوئے اور مرحوم  کی صحافتی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا - صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ نے مرحوم کی صحافتی  سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور حاضرین کا شکریہ دا کیا -سیکرٹری  عادل خان اور فنانس سیکرٹری  محمد پرویز نے بھی اے ڈی عباسی  مرحوم کے ساتھ وابستہ یادوں پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر اے ڈی عباسی مرحوم کے صاحبزادے شہریار اے ڈی عباسی نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا - تقریب پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے میڈیا سیکریٹری سلیم الیاس ' اشرف خان اور محمد سلیم نے خطاب کیا۔آخر میں صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ نے مرحوم اے ڈی عباسی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اے ڈی عباسی ایک عظیم اور نفیس انسان تھے۔

مزیدخبریں