مری میں عام تعطیل کے موقع پر سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر

   مری (نامہ نگار خصوصی)   مری جہاں چند روز پہلے تک سیاحوں کا زبر دست ہجوم دیکھنے میں آیا وہاں اتوار کی عا م تعطیل کے موقع پر سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر تھی ۔ایسے میں مال روڈ سمیت تمام ملحقہ سیاحتی علاقوں میں کاروباری حلقے ہاتھوں پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے جبکہ مال روڈ جہاں کندھے سے کندھا ٹکراتا تھا وہاں انتہائی محدود تعداد میں سیاں نظر آئے ۔ایسے میں جب ملکہ کوہسار مری کی کا موسم انتہائی خوشگوار ہے  وہاں گزشتہ  برسوں کے برعکس ا مسال اچانک ہی سیاحوں کی آمد میں حد درجہ کمی  پر  سب لوگ  حیران ہیں۔

ای پیپر دی نیشن