گوجرخان (نامہ نگار) پبلک اینڈ فورم کے عہدیداران حبیب نواز قریشی قدیر قریشی اور ڈاکٹر عابد ایڈوکیٹ کی قیادت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر مریضہ کے پیٹ میں ڈاکٹروں کی غفلت کے با عث بچے کی موت کے واقعہ پر احتجاج کیا گیا مقررین کا کہنا تھا کہ 16 ستمبر کو ایڈمٹ ہونے والی مریضہ کو دو روز کے بعد بغیر علاج ریفر کر دیا گیا ڈاکٹروں کی دانستہ غفلت کے باعٹ بچے کی موت ہو گئی اس واقعہ کی انکوائری کے بعد ڈاکٹروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا لیکن ایک ماں اپنے بچے سے محروم ہو گئی مقررین نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف۔ وزیر صحت خوا جہ عمران نذیر، کمشنر راولپنڈی سمیت محکمہ صحت کے دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا جائے تاکہ ہسپتال میں عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور اس طرح کہ افسوسناک واقعات کا سدباب یقینی ہو سکے ۔
گو جر خان ہسپتال میں بچے کی موت ،پبلک ایڈ فورم کے زیر اہتمام احتجاج
Sep 23, 2024