آرٹس کونسل میںپنجاب حکومت کے قواعدوضوابط کی پابندی لازم ،شازیہ رضوان 

Sep 23, 2024

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں جاری ثقافتی سرگرمیوں پر بریفنگ لی اور اسے مزید فعال کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر  سرفراز خان،انٹرنل آڈیٹر ثقلین محمود،اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر فاروق احمد اور دیگر اسٹاف ممبر ان بھی شریک  ہوئے۔شازیہ رضوان نے کہا کہ ملک میں محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے ثقافت کا فروغ اہم کردار ادا کرتا ہے مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور اسے متعارف کرائے جس میں آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ پنجاب گورنمنٹ کے قواعدوضوابط کے مطابق آرٹس کونسل میں قوانین کی پابندی لازم ہو گی۔ 

مزیدخبریں