6ملزمان گرفتار،چرس،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

Sep 23, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )راولپنڈی پولیس نے 6ملزمان گرفتار کرکے چرس،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلئے جاتلی پولیس نے ملزم بلال سے 550گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم بلال سے 120 گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم غنی خان سے 10لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم بلال سے پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم ارشد سے چھری، مورگاہ پولیس نے ملزم عامر سے پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے.

مزیدخبریں