اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)معروف کاروباری شخصیت اور چیمبر آف کامرس کے نومنتخب ممبر ایگزیکٹیو عامر رحیم قریشی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے اور اپنی برادری کی خدمت کا مشن سینئر رہنمائوں کی سرپرستی میں جاری رہے گا تاجروں کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنا ووٹ فاونڈر گروپ کے حق میں دیا اس گروپ نے ہمیشہ تاجر برادری کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ھے یہی وجہ کہ سال ہا سال سے جیت ان کا مقدر ہے۔