696  ان فٹ گاڑیاں بند،5344 کے چالان

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )راولپنڈی ضلع بھر میں پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 28 روز کے دوران 696  ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،5344 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 58 لاکھ 07 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 456 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 41 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...