راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )مدینہ کالونی گرجا روڈ پر ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پہنچ گئیں ریسکیو1122 کے محمد عثمان گجر نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی 30 سالہ عمران کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق عورت کی میت کو بھی ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا.