یوسی89، 90 میں ڈینگی کے کنٹرول کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، ملک لیاقت حسین 

راولپنڈی( جنرل رپورٹر )یونین کونسل نمبر90میر حیدر کالونی چک جلال دین کے سابق چیئرمین ملک لیاقت حسین کے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اہل علاقہ یوسی89اور90میر حیدر چک جلال کے معززین کے وفد نے بھی شرکت کی جنہوں نے ملک لیاقت  حسین کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ،ملک لیات حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل نمبر89اور 90میر حیدر کالونی جک جلا ل دین میں ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ مچھروں سے بچائو کیلئے ڈینگی سپرے کیلئے کوئی ٹیمیں علاقے میں نہیں آئیں۔ کوئی پرسان حال نہیں  انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے پر زور مطالبہ ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے  فوری اقدامات کئے جائیں۔ بصورت دیگر اہل علاقہ پر زور احتجاج کیلئے سڑکوں پر ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...