اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی پنجاب عثمان انور کی طرف سے سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں چوہدری امیر قابل گجر آف جنڈ مہلو تحصیل گجر خان بھی شامل ہیں ۔ چوہدری امیر قابل گجر نے اسپیشل برانچ راولپنڈی اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں اور پولیس چوکیوں پر بطور انچارج اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور اس وقت تھانہ پھگواڑی مری میں تعینات ہیں۔انکی ترقی پر سیاسی ، سماجی اور معززین علاقہ کی طرف سے انہیں مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ چوہدری امیر قابل گجر معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری محمد اعظم آف بھنگالی گوجر کے بہنوئی ہیں ۔ چوہدری امیر قابل گجر انتہائی محنتی اور ایماندار پولیس افسر ہیں ۔
چوہدری امیر قابل گجر کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پر مبارکباد
Sep 23, 2024