اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )شاہِ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف میاں والی کے موسس اور کئی کتب کے مصنف و مولف محمد منشا خان کی نئی تحقیقی کتاب:"تذکرہ سید جیون شاہ ہمدانی" شائع ہو گئی ہے82 صفحات پر مشتمل اِس تذکرے کو مولف نے مخطوطات، قلمی شجرات، کتبہ جات اور صدری روایات کی مدد سے تالیف کیا ہے،انھوں نے قطرہ قطرہ معلومات جمع کرکے پہلی بار ایک گمنام بزرگ کے احوال و تعلیمات کو تاریخ کا حصہ بناتے ہوئے محفوظ کر دیا ہے،کتاب کے آخر میں قلمی کتب،سرورق اور درگاہ پہ نصب کتبہ جات کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔
"تذکرہ سید جیون شاہ ہمدانی" شائع ہو گئی
Sep 23, 2024