اسلام آباد (وقائع نگار)راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کی طالبات کی ایف ایم پنجاب رنگ 99.4 راولپنڈی پہ انٹرنشپ مکمل ہونے کے موقع پر سرٹیفیکٹ ڈسٹریبیوشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پلاک بینش فاطمہ ساہی،وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال، ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سجاد حسین,ڈپٹی ڈائریکٹر پلاک شفاعت عباس اور صحافی حرمیت سنگھ نے حصوصی شرکت کی۔ شازیہ رضوان نے طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔انچارچ ایف ایم پنجاب رنگ ناصر احمد اور سید عماد تابش نے مہمانوں کو خوش آمدید ،نائلہ ہاشمی نے میزبانی کی ، شازیہ رضوان نے ایف ایم پنجاب رنگ راولپنڈی کا دورہ بھی کیا اور نشریات کو بھی سراہا۔