پاکستانی ایئر فلو ٹیم نے عالمی سائبر سکیورٹی مقابلہ جیت لیا

Sep 23, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے سائبر سیکورٹی ہیکاتھون کی ٹیم پاکستانی ایئر فلونے  OIC Zone کے نامور مقابلے COMSEC CTF Challenge میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔بارہ گھنٹے جاری رہنے والے اس سخت مقابلے میں پاکستانی ایئر فلو کی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی جبکہ آزربائجان ، مالی ، کیمورون اور اردن کی ٹیمیں بالترتیب دوسری سے لے کر پانچویں پوزیشنز پر کامیاب ٹھہریں۔اس چیلنج کے دوران اٹھارہ OICZ ممالک بشمول گیمبیا ، لیبیا ، کویت ، اردن ، گیانا ، ا?ئیوری کوسٹ، چاڈ ، آزربائیجان ،البانیہ ، یمن ، ترکمانستان ، سیرالیون ،قطر ،فلسطین ،پاکستان ،مالی اور کیمورون نے اپنی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔جیتنے والی ٹیم کو انعام دینے کے لئے ترکی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس کے بعد شرکاء کو دو دن پر مشتمل ایڈوانس ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

مزیدخبریں