راولپنڈی، ہزارہ کالونی میں فائرنگ سے جے یو آئی کا رہنما قتل ، تین افرادشدید زخمی

Sep 23, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ہزارہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ دو افراد اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئے قتل کے واقعہ کا سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول فیصل سلیم سے رپورٹ طلب کر لی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گلی میں رکشہ کھڑا کرنے پر جھگڑا ہوا پولیس نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء بابر جدون اور ساتھیوں نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کی جس سے ثاقب نامی شخص جاں بحق ہوا جبکہ لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈے کے وار سے دو مرد اور ایک خاتون بھی زخمی ہوگئے فائرنگ اور قتل کے واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں مقتول کی نعش اور زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ورثا اور اہل علاقہ نے واقعہ کیخلاف شدید احتجاج کیا دریں اثناء￿  جے یو آئی ضلع راولپنڈی کے ترجمان ضیاء￿  اللہ خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمعیت علماء￿  اسلام تحصیل میٹرو پولیٹن کے جنرل کونسل ممبرحافظ ثاقب فیاض کے قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے کے خلاف فوارہ چوک میں جے یوآئی ضلع راولپنڈی نے دھرنا دینے کا اعلان کردیا قاتلوں کی گرفتار ہونے تک پرامن دھرنا دیا جائے گا۔

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ رتہ امرال پولیس نے مقتول ثاقب کے والد فیاض خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا 32/33 سالہ ثاقب خان اپنا لوڈر رکشہ گھر کے سامنے گلی میں کھڑا کرکے گھر کے اندر سے اپنا موبائل فون لینے آیا اسی دوران میرے پڑوسی بابر جدون. نے اپنی گاڑی نکالی اور گلی میں رکشا کھڑا دیکھ کرٹائر سے ہوا نکلوادی اور ساتھیوں کے ہمراہ شور شرابہ کیا میں بیٹوں ثاقب، عثمان اور اہلیہ کے ہمراہ گھر سے باہرآیا تو بابر جدون، زبیر ، اسد ، احتشام، مہتاب اور دیگر دو تین نامعلوم نے ہم پر ڈنڈوں سے وار کرکے ہمیں زخمی کردیا جبکہ بابر جدون نے پسٹل سے فائر کیا جو مدعی مقدمہ کے بیٹے کے پیٹ میں لگا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا.

مزیدخبریں