راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی راولپنڈی کے کارکن حافظ ثاقب فیاض کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم کی ریاستی سرپرستی کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے ملزم گرفتار نہ ہوا تو بھر پور احتجاج کریں گے اسلم غوری نے کہا کہ بدامنی کی تمام تر ذمہ داری پولیس اور انتظامیہ پر ہوگی.