پاکستان سٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر ہنڈرڈانڈیکس میں 305پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 82 ہزار 379 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    گزشتہ ہفتے دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 2741 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، مارکیٹ 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔جبکہ کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے اتارچڑھاو  رہا، انٹربینک میں ڈالر32پیسے سستا ہوا تھا،  انٹربینک میں ڈالر277روپے 84پیسے پر بند ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر5پیسے سستا ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن