سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری

Sep 23, 2024 | 12:38

 سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ، تفصیلی فیصلہ70صفحات پر مشتمل ہے۔ تفصیلی فیصلے کو جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیاہے ،‏ مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی فیصلہ اردو زبان میں بھی جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اردو ترجمہ کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے اور ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کریں۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں بڑا سٹیک عوام کا ہوتا ہے، انتخابی تنازعہ بنیادی طور پر دیگر سول تنازعات سے مختلف ہوتا ہے، یہ سمجھنے کی بہت کوشش کی کہ سیاسی جماعتوں کے نظام پر مبنی پارلیمانی جمہوریت میں اتنے آزاد امیدوار کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں؟۔اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کا یہ دعویٰ کہ آزاد امیدوار بھی پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، پی ٹی آئی کیمطابق ووٹرز نے ان کے پی ٹی آئی امیدوار ہونے کی وجہ سے انہیں ووٹ دیا۔

مزیدخبریں