اسلام آباد : حکومت نے منی بجٹ میں مقامی اور درآمدی زرعی ٹریکٹر پر سیلزٹیکس اٹھارہ فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق منی بجٹ میں زرعی ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز سامنے آئی . جس کے حکومت نے مقامی اور درآمدی زرعی ٹریکٹر پر سیلزٹیکس اٹھارہ فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔زرعی ٹریکٹر پراس وقت سیلز ٹیکس دس فیصد ہے. ایوان زراعت سندھ نے سیلز ٹیکس بڑھانے کے بجائے تمام ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح پانچ فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.ایوان زراعت کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر پر کسٹم ڈیوٹی پندرہ فیصد سےکم کرکےپانچ فیصداوردرآمدی ٹریکٹرپرتین فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کیا جائے.کسانوں نےسیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سندھ چیمبر آف ایگریکلچر نے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا.چیئرمین ایف بی آر کو بھجوائے گئےمراسلے میں ٹریکٹرز پر ٹیکس بڑھانے کی بجائے ڈیوٹی ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سندھ چیمبر آف ایگری کلچر حیدرآباد کے سینئر نائب صدر نبی بخش ساتھیوں کی جانب سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ملک بھر کے کاشتکاروں میں مقامی سطح پر تیار کردہ ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
خیال رہے حکومت کی ایک کھرب روپے کا منی بجٹ لانے کی تیاری کررہی ہے. جس میں سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔