اگر مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا:بیرسٹر گوہر

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ جلسے کے لیے این او سی لی۔

 چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ جلسے کے لیے این او سی لی، یہ شرائط ایسی رکھتے ہیں کہ جلسہ نہ ہو، یہ کوئی فلم شو نہیں کہ وقت دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پھر اپنا جلسہ وقت پر ختم کیا. پنجاب اور سندھ کی قیادت جلسے میں پہنچی. خیبرپختونخوا کی قیادت اس لیے نہ پہنچ سکی کہ راستے بند تھے. پارٹی علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترامیم اپنے لیے ہی کی جارہی ہیں. ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ سختیاں ختم کریں گے تو معاملات آگے بڑھیں گے. اگر مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں مزید تجربات نہیں ہونے چاہئیں. آئینی عدالتوں کا کوئی جواز نہیں. سپریم کورٹ کو مضبوط کریں. چیف جسٹس کو یہ سوالات نہیں اٹھانے چاہیے تھے. عدالت نے فیصلے میں لکھا تھا کہ وضاحت کے لیے چمبر سے رجوع کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن