پاک چین رشتے پر بدلتا عالمی منظر نامہ اثرانداز نہیں ہوا: چینی صدر 

اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ نےوزیراعظم محمد شہباز شریف کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا تہنیتی خط بھیجا۔چینی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر بھیجا گیا یہ خط، پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،  پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔خط کے مطابق تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا. دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا .جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثرانداز نہیں ہوا۔چینی صدر نے خط میں لکھا کہ رواں برس جون میں آپ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں ہمارے مابین خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا۔خط کے متن میں کہا گیا کہ چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے. آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔چینی صدر نے خط میں مزید لکھا کہ آپ کے ساتھ مل کر متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کیلئے کام کرنے کا بھی خواہاں ہوں. آپ کے لئے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمنا ہے۔خط میں چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثرانداز نہیں ہوا. رواں برس جون میں آپ نے چین کا کامیاب دورہ کیا .جس میں ہمارے مابین خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا۔ چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں جبکہ متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ آپ کے لیے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمناء ہے۔

ای پیپر دی نیشن