وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے. پاک سعودیہ دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ حجاز مقدس مسلمانوں کی عقیدت کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے. پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور برادرانہ رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا. حالیہ قیادت کی سربراہی میں سعودی عرب نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے سعودی عرب کے شاہی خاندان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا. پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے:وفاقی وزیر داخلہ
Sep 23, 2024 | 19:48