چین میں شادی کے بعد طلاق کے فوٹو شوٹ کا رجحان بڑھ گیا

Sep 23, 2024 | 22:05

ویب ڈیسک

چین میں شادی کی شرح میں مسلسل کمی اور طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح نے ایک نئی قسم کی فوٹوگرافی کو فروغ دیا ہے، خاتون رپورٹر نے شادیوں کے بعد طلاق کے لمحات کو محفوظ کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ تان منگمنگ چین کے صوبہ ہینان میں فوٹوگرافی اسٹوڈیو چلاتی ہیں، انہوں نے محسوس کیا کہ شادی کی شرح میں کمی کے باعث ان کے کاروبار پر اثر پڑ رہا ہے۔

یہی صورتحال تان جیسے فوٹوگرافروں کے لیے ایک نیا کاروباری موقع بن چکی ہے۔ وہ اب طلاق لینے والے جوڑوں کے لیے یادگار تصاویر کھینچ رہی ہیں، جس میں دل ٹوٹنے اور خوشی کے لمحات دونوں شامل ہیں

مزیدخبریں