حکومت کو دی 45 دن کی مہلت ختم، جماعت اسلامی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے معاہدے کی پینتالیس دن کی مدت آج مکمل ہوگئی. کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگ تیار ہورہے ہیں.احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا. پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام کریں گے، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو غیر ضروری طور پر زیادہ اختیارات دیئے گئے. ملک میں بجلی کا بحران ہے.پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جن آئی پی پیز معاہدوں کی مدت پوری ہوگئی وہ ختم کریں، گزشتہ سال کی بہ نسبت لوگوں کابل دگنے سےزیادہ آرہا. آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔حافظ نعیم نے کہا کہ کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے عوام سے وصول کیے جارہے ہیں. کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تاجرو ں اور عوام پر ظالمانہ ٹیکس واپس لیے جائیں. آئی پی پیز کو نوازنا بند کیا جائے، کیپسٹی چارجز ختم کیے جائیں. قومی اداروں کی لوٹ سیل کی ہر گزحمایت نہیں کریں گے.انہوں نے کہا کہ چند خاندانوں کے ہاتھوں میں پورا نظام چل رہا ہے. 7 اکتوبر کو اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کا ہفتہ منایا جائے گا۔
لوگ تیار ہورہے ہیں,احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا:امیر جماعت اسلامی
Sep 23, 2024 | 23:54