الطاف حسین نے کہا ہے کہ پچیس اپریل کو پنجاب کنونشن کےموقع پر دنیا دیکھےگی کہ پنجاب کےغریب و متوسط طبقہ کےعوام فرسودہ جاگیردارانہ نظام کےخاتمہ کے لیے پوری طرح جاگ اٹھے ہیں ۔

Apr 24, 2010 | 00:04

سفیر یاؤ جنگ
الطاف حسین نے یہ بات ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کےارکان اوردیگرذمہ داران سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئےکہی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کےعوام کو برسوں تک ایم کیو ایم سے دور رکھا گیا ہےلیکن اب انہوں نےحق اور سچ کوپہچان لیا ہے وہ تیزی سے ایم کیو ایم کی طرف  آرہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی سلامتی و استحکام  اور ترقی کے لیے مثبت تبدیلی چاہتے ہیں اور حق پرستی کی اس جدوجہد میں ہراول دستہ بننے کے لیے تیار ہیں ۔ 
مزیدخبریں