نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان میں انتظامیہ کوسکیورٹی اوردیگرامورسے متعلق اختیارات کی منتقلی کے منصوبے کی منظوری دیدی

Apr 24, 2010 | 10:09

سفیر یاؤ جنگ
ایسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن میں نیٹو کے دو روزہ اجلاس کے بعد تنظیم کے سیکریٹری جنرل انڈرس فوگ راسموسین نے بتایا کہ کابل میں افغان فورسز نے سیکیورٹی کی ذمہ داریوں میں اہم کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔ اور امید ہے کہ مقامی انتظامیہ کو نومبر سے اختیارات کی بتدریج منتقلی کے منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا انہوں نے بتایا کہ  افغان حکومت اور عالمی برادری جولائی میں کابل میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پر اس منصوبے کی  توثیق کردے گی۔ راسموسین نے نیٹو ممالک پر زور دیا کہ وہ افغان فورسز کی تربیت کیلئے مزید اہلکار تعینات کریں۔
مزیدخبریں