جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی اور چین کے سفیرلوژائو ہوئی کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے خصوصی ایلچی نے بھی چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر آرمی چیف کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کی امور پر تبادلہ خیال کیا۔