جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں اعلی عدلیہ کا پانچ رکنی بینچ پی سی او ججوں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چھبیس اپریل کوکرے گا۔لارجر بینچ میں جسٹس ناصرالملک،جسٹس راجہ فیاض احمد،جسٹس جواد ایس خواجہ،جسٹس رحمت حسین جعفری اور جسٹس طارق پرویزشامل ہیں۔سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگرسمیت دس ججوں کےخلاف سپریم کورٹ کےاکتیس جولائی دوہزارنوکے فیصلے پرنازیبا ریمارکس دینے پرتوہین عدالت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔جن ججوں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی ان میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر، جسٹس خورشید انوربھنڈر،جسٹس حامد علی شاہ،جسٹس ظفراقبال چودھری، جسٹس حسنات احمد خان،جسٹس سید شبررضا رضوی،جسٹس یاسمین عباسی، جسٹس جہانزیب رحیم،جسٹس سید زاہد حسین اورجسٹس ریٹائرڈ افتخارحسین چودھری شامل ہیں۔