پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدرنے کہا ہے کہ بے نظیرقتل کیس کے تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

 احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیربدرنے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں بے نظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری مشرف حکومت پرعائد ہوتی ہے ۔ اگر پرویز مشرف خود پاکستان نہ آئے توحکومت ان کو واپس لے کر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ  اب ملکی ادارے ، عوام اور پیپلزپارٹی کےکارکن مل کر بے نظیر بھٹو کے قتل کو بے نقاب کریں گے۔ کیو نکہ اب پاکستان کی بقاء اسی میں مضمر ہے 

ای پیپر دی نیشن