اسلام آباد اليکٹرک سپلائی کمپنی نے توانائی بچت پاليسی کے تحت گھريلو صارفين کےلئےبارہ گھنٹے اور صنعتی صارفين کےلئے چھ گھنٹے کی لوڈشيڈنگ کا نيا شيڈول جاری کرديا ہے ۔

Apr 24, 2010 | 13:21

سفیر یاؤ جنگ
اعلاميہ کے مطابق آئيسکو کے تمام ريجنزميں گھريلو صارفين کےلئے ہرايک گھنٹہ بعد لوڈشيڈنگ کی جائے گی۔ تمام سرکاری  اورآئیسکو کے ذیلی اداروں میں آدھی بتیاں بند رکھی جائیں گی اور انرجی سیورکے زیادہ سے زیادہ استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔ کسی بھی بل بورڈ، یا نیون سائن کو بجلی فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ سٹریٹ لائٹس بھی بالترتيب بند کی جائیں گی۔ کمرشل آرائشی لائٹس کے استعمال پرمکمل پابندی ہو گی۔ رات آٹھ بجے تمام مارکیٹیں اوردکانیں بند ہوں گی۔ حکام کے مطابق آئيسکو لوڈ مینجمنٹ کمیٹی نے اس سلسلے میں تمام مارکیٹ ایسویسی ایشنزکے نمائندوں سے مل کر توانائی بچت پروگرام پر مکمل عملدرآمد کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے۔
مزیدخبریں