انڈس ريورسسٹم اتھارٹی کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے اکسٹھ فٹ بلند جبکہ تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح معمولی کم ہوگئی ہے۔ آبی ذخائر ميں پانی کی مجموعی آمد ایک لاکھ ترپن ہزار پانچ سواسی کيوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ تینتیس ہزار آٹھ سوساٹھ کيوسک ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سوعشاريہ پانچ پانچ فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد انچاس ہزار بیاس کیوسک جبکہ اخراج اٹھائیس ہزارکیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو اٹھاسی اعشاريہ تین پانچ فٹ ،ڈیم میں پانی کی آمد انتالیس ہزار پانچ سوکيوسک اور اخراج تینالیس ہزارکيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد اکہترہزار دوسوستائیس کیوسک جبکہ اخراج تریسٹھ ہزارسات سو ستتر کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد چھیالیس ہزارسات سواکانوے کیوسک جبکہ اخراج اڑتیس ہزار نو سو ستترکیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد اڑسٹھ ہزار دوسواٹھاسی کیوسک جبکہ اخراج پینسٹھ ہزار دوسواٹھاسی کیوسک ہے۔