بجلی کی بچت کے ماسٹر پلان پرعمل درآمد کے لیے ہفتہ میں دوتعطیلات کے نوٹیفکیشن کے بعدآج وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند رہے ۔

وفاقی وزارت داخلہ اورصوبائی حکومتوں نے بجلی کی بچت کے لیےجونوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اس کے مطابق سرکاری دفاترہفتہ میں پانچ روزکام کریں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیرسمیت ملک بھر میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اطلاق ہوگا۔ ادھر سٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک صبح نو بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلیں گے ، یہ ہدایات اکتیس جولائی تک موثرہونگی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سرکاری ہسپتال پرانے شیڈول کے مطابق کام کریں گے تاہم میڈیکل کالج، نرسنگ سکول اور سپیشل انسٹی ٹیوشنزہفتہ کو بند رہیں گے۔ اس حکم کا اطلاق فوری طورپرہوگا ۔ دوسری طرف سندھ میں بھی سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر ہفتے کے روز بند رہے تاہم عدالتوں میں معمول کے مطابق کام جاری رہا ۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ وار دو چھٹیوں کے بارے میں فیصلہ پیر کو سپریم کورٹ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن