سُرخ پوش احتجاجی مظاہرین ، جواب تک فوری طورپر پارلیمنٹ توڑ کرنئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اب انہوں نے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ مظاہرین کے ایک سرکردہ رہنما نے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار بھی کیا ہے ۔ دوسری جانب تھائی دارالحکومت بنکاک میں آج صبح احتجاج کا آغاز موسیقی کی دھنوں پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے کیا گیا اس موقع پر ایک پاپ سنگرکی دھنوں پر سرخ پوش مظاہرین جھومتے رہے ۔ ایک بیان میں سرخ پوش رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جہاں مظاہرے کیے جا رہے ہیں وہاں سے فوج کو ہٹایا جائے۔ دوسری جانب تھائى فوج کے حکام نے کہا ہے کہ کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے طاقت کے استعمال سے گریزکیا جائے گا ۔