نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان میں انتظامیہ کوسکیورٹی اوردیگرامورسے متعلق اختیارات کی منتقلی کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے 

Apr 24, 2010 | 21:59

سفیر یاؤ جنگ
ایسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن میں نیٹو کے دو روزہ اجلاس کے بعد تنظیم کے سیکرٹری جنرل انڈرس فوگ راسموسین نے بتایا کہ کابل میں افغان فورسز نے سیکیورٹی امور سنبھالنے کے حوالے سے  اہم کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے اور امید ہے کہ مقامی انتظامیہ کو نومبر سے اختیارات کی بتدریج منتقلی شروع ہوجائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ افغان حکومت اورعالمی برادری جولائی میں کابل میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس کے موقع پراس منصوبے کی توثیق کردے گی۔ راسموسین نے نیٹو ممالک پر زور دیا کہ وہ افغان فورسز کی تربیت کیلئے مزید اہلکار تعینات کریں ۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نیٹو فورسز افغانستان میں اپنے مقاصد کے حصول تک  قیام کریں گی لیکن یہ ہمیشہ کے لئے نہیں ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان فورسز کی تربیت کا کام جاری رہے گا۔
مزیدخبریں