فیصل آباد کے تاریخی چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھوں بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوارہوچکا تھا اوراس سلسلے میں لوگوں کوکافی شکایات بھی تھیں۔ عوامی شکایات کے پیش نظرلائلپور ٹاون کی ایڈمنسٹریٹرکرن خورشید نے چوک گھنٹہ گھرسے ملحقہ آٹھ بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اب ان بازاروں کی سڑکیں اورگلیاں انتہائی کشادہ نظرآ رہی ہیں اورشہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔ اس موقع پرشہریوں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ گھنٹہ گھرسے ملحقہ آٹھوں بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے مستقل بنیادوں پرموثرنظام بنایا جائے تاکہ آئیندہ کوئی بھی ان بازاروں میں تجاوزات قائم نہ کرسکے۔