حکومت کی جانب سے ہفتہ وار دو چھٹیوں کے بعد لوگوں کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال میں کمی آئی ہے اور اس صورتحال پر کراچی کے ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں ۔

بجلی کے بحران پرقابوپانے کے لئے دو تعطیلات کی وجہ سے جہاں مختلف کاروباری سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں وہیں ٹرانسپورٹ کے کاروبار کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ اندرون سندھ چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان کا کہنا ہے کہ مسافر نہ ہونے کے باعث انہیں خسارے کا سامنا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن