چند روز قبل ہونے والی بارشوں کے بعد منگلا اور تربیلا ڈیموں میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد ستاون ہزار تین سوبتیس جبکہ اخراج پچاس کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو پندرہ فٹ ہے جو ڈیڈ لیول سے پچھہترفٹ بلند ہے۔ دوسری جانب تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد انتیس ہزار دوسو اوراخراج بیس ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو چھیانوے فٹ ہے جو ڈیڈ لیول سے ستائیس فٹ بلند ہے۔ شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر برف پگھلنے کی وجہ سے آئندہ چند روز میں ڈیموں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔