نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹرانچیف مجید نظامی نے کہا ہے کہ آمریت کا دور گزر چکا اب قوم مزید کسی مارشل لاء کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

Apr 24, 2011 | 05:23

سفیر یاؤ جنگ
الحمراء ہال لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے اولڈ طلبہ کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹرانچیف مجید نظامی، تجزیہ کار حسین عسکری، کالم نگار عطاء الرحمان ، جسٹس ریٹائرڈ بشیر مجاہد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجید نظامی نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس نظریہ پاکستان پر مبنی ہے اوراسی کی بنیاد پرپاکستانی قوم آگے بڑھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پر مسلط ہونے والی آمریتوں کا دور گزرچکا، مارشل لاؤں نے ہمیشہ ملکی حالات خراب کیے،اب قوم مزید اس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ مجید نظامی نے کہا کہ پاکستان کوعلامہ اقبال اور قائد اعظم کے نظریات کے مطابق اسلامی جمہوری اورفلاحی مملکت بنانے کے لیے ثابت ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ اسی میں ہماری ترقی اور کامیبابی کا راز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو سیکولر کہنا غلط ہے وہ پاکستان کو اسلام اور جمہوریت کی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
مزیدخبریں