سعودی وزارت داخلہ کےترجمان میجرجنرل منصورالترکی نے ریاض میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کیے گئے غیرملکی شہریوں پر دہشت گرد تنظیموں سے منسلک ہونے، ان کی معاونت کرنے اور بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق ہونے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سعودی عرب میں گیارہ ہزار سے زائد افراد کوگرفتار کیا گیا تھا جن میں غیرملکی بھی شامل تھے جبکہ الزام ثابت نہ ہونے پر پانچ ہزار افراد کو رہا کیا جاچکا ہے ۔ ترجمان نے غیرملکی شہریوں کی قومیت بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پالیسی کا حصہ نہیں تاہم قیدیوں میں خواتین بھی شامل ہیں