وحيدہ شاہ کيس، حیدرآباد سرکٹ بینچ کاحلقہ پی ايس تریپن میں چھبیس اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات پندرہ مئی تک روکنے کا حکم ۔

Apr 24, 2012 | 12:19

سفیر یاؤ جنگ
جسٹس عقيل عباسی اور جسٹس نثار شيخ پر مشتمل سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد کے سرکٹ بینچ نے نااہلی سے متعلق پیپلزپارٹی کی رہنما وحیدہ شاہ کی درخواست کی سماعت کی۔ وحیدہ شاہ کے وکيل حيدر امام رضوی نے اليکشن کميشن کے فيصلے ميں خاميوں کی نشاندہی کی. ابتدائی سماعت کے بعد بینچ نے اليکشن کميشن کا فيصلہ معطل کرديا اور پی ايس تریپن ميں چھبیس مئی کو ہونے والا ضمنی انتخاب روک ديا . بینچ نے اليکشن کميشن آف پاکستان اور ديگرفریقین کو پندرہ مئی کے ليئے نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔ وحيدہ شاہ کی طرف سے پریزائیڈنگ آفیسر کی پٹائی کے واقعہ کے بعد اليکشن کميشن کے پانچ رکنی بینچ نے انہیں دو سال کے ليئے نااہل قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس تریپن میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔
مزیدخبریں