کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر تیزی محدود ہوگئی، انڈیکس چودہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا اورانڈیکس سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کرچودہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا لیکن کاروبار کے آغاز کی تیزی اختتام تک برقرار نہ رہ سکی۔ ڈی جی سیمنٹ، لکی سیمنٹ ، نیشنل بینک اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں شئیرز کی زبردست فروخت نے تیزی کو محدود کردیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس انچاس پوائنٹس اضافے کے بعد چودہ ہزارایک سو بتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم انتیس لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے ڈی جی خان سیمنٹ میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن