فردِ واحد کی حکومت ہو جہاں اے مہرباں
تم کہیں نہ پاﺅ گے اس ملک میں امن و اماں
اپنی اپنی مستیوں میں گم ہیں سارے حکمراں
کوئی بھی سُنتا نہیں ہے ہم غریبوں کی فُغاں
ڈھونڈ لیتا ہے وہ کچھ غدار ہر اک ملک میں
پھر عطا کرتا ہے ان کو ڈالروں کی تھیلیاں
جعفر و صاد ق کا قصہ اب پرانی بات ہے
اس نے ہیں رکھے ہوئے اپنے یہاں کچھ رازداں
کب ہوش میں آﺅ گے تم اے محافظانِ وطن
ملک اپنے کی اُڑائی جارہی ہیں دھجیاں
آتش و آہن کا اُترے گا کوئی سنگین عذاب
ہم بُھلا بیٹھے ہیں ارشد جنتِ کشمیریاں
( عبدالرحمن ارشد مالیر کوٹلوی)
حق بات
Apr 24, 2013