اے حاکمان ذی وقار اک نظر ادھر بھی

مکرمی! نوجوان ہمارا اثاثہ اور مستقبل ہیں اور آج کے نوجوان ویسے بھی تعلیم یافتہ ہیں اگر انہیں موقع ملے تو اس ملک کی تقدیر سنور سکتی ہے۔ ایک اہم بات پاکستان میں موجود غیر قانونی افراد کی ہے۔ یہ غیر ملکی اور غیرقانونی نقل مکانی کرنے والے ہمارے پڑوسی ممالک سے سرحد پار کر کے آئے ہوئے ہیں۔ان کا بلاروک ٹوک کسی بھی شہرچلے جانا اور کہیں پر بھی بس جانا ہماری سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ اسلام آباد کے قرب و جوار (سبزی منڈی) میں ان غیرقانونی تارکین وطن کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ دوسری مثال کراچی کے موجودہ حالات ہیں۔ان لوگوں کی موجودگی سے امن امان کی صورتحال مخدوش ہوگئی ہے۔ ان کی اکثریت اب پوش علاقوں میں ٹھاٹھ باٹھ سے رہ رہی ہے اوریہ لوگ اعلیٰ درجے کی گاڑیوں میں گھومتے نظر آتے ہیں۔ان لوگوں نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قیمتی جائیدادیں بھی بنا رکھی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے لوگوں کو قانونی شکنجے میں لایاجائے اور جائز حقدار مہاجرین کو سرحدی علاقوں میں کیمپوں تک محدود کیاجائے تاکہ ملک میں لاءاینڈ آرڈر قائم ہوسکے۔(محمدبشیر خان، ذیشان کالونی ڈھوک چوہدریاں راولپنڈی کینٹ)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...