مکرمی !میں دونوں آنکھوں سے محروم ہوں 2جون 1991کو میاں نواز شریف کے والد بزرگوار کی سفارش سے میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔ جس میں ان کومیں نے اپنا دکھ سنایا تھا کہ میں معذور مقروض بے گھر اور بے یارومددگارہوں آپ نے وعدہ فرمایا تھا کہ آپ کو گھر بھی لیکر دےںگے اورمالی امداد بھی کریں گے۔
مالی امداد توکسی حد تک کی گئی مگر گھر سے اب تک محروم ہوں۔ جس کرائے کے فلیٹ میں میری رہائش ہےں وہ مالک مکان یکم مئی کو گھر خالی کر دینے پر مجبور کر رہا ہے جو فلیٹ آج سے20سال پہلے پانچ لاکھ کا تھا آج وہ 15لاکھ کا ہے۔ میں اپنی انکوائریاں اورکوائف سابق ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب اور آپکے معتمد خاص روف طاہر صاحب کے ذریعے آپ تک پہنچا چکا ہوںے میری اپیل پر ضرور توجہ دیں۔
(قاری محمد سعید الرحمن ،فون 0332-4625053)