پنجاب بھر میں جمعہ سے پراپرٹی کا نیا سروے شروع کرانے کا فیصلہ ‘5 مرلہ گھر ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گے: نگران وزیراعلیٰ

لاہور ( خصوصی رپورٹر +ثناءنیوز) نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں پراپرٹی کا نیا سروے کرانے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ سروے سے قبل عوام الناس کی آگاہی کیلئے اخبارات میں نوٹس دیا جائے گا۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کے امور اور سیکرٹری ہاﺅسنگ نے واسا کے امور بارے کابینہ کو بریفنگ دی۔ نگران وزیر اعلیٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کیلئے پراپرٹی کا سروے ہر پانچ سال بعد ہونا چاہئے لیکن پچھلے 12 برسوں میں ایسا کوئی سروے نہیں کیا گیا۔ پراپرٹی کی موجودہ قیمت کا تخمینہ لگانے کیلئے نیا سروے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 اپریل سے شروع ہونے والا پراپرٹی سروے 30 جون تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کرایہ داری میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 مرلے کے گھروں کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ حاصل رہے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پراپرٹی کا سروے شفاف انداز میں کیا جائے اور سروے کے عمل کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی ہونا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پراپرٹی کے سروے کے لئے مرتب کردہ ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے اور سروے کی م¶ثر مانیٹرنگ بھی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام واسا اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ واسا کے ٹیرف کی وصولی کو یقینی بنانے کے عمل کو آﺅٹ سورس کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واسا کی استعدادکار میں اضافہ کیلئے بزنس پلان مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واسا کو نئے جنریٹرز کی خریداری اور دیگر معاملات کیلئے فنڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ اب واسا کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام علاقوں میں شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں لوڈشیڈنگ یا کسی اور وجہ سے پانی کی قلت ہو تو فوری طور پر ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر عارف اعجاز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی واسا کی استعداد کار بڑھانے، ٹیرف کی وصولی کے عمل کو بہتر بنانے اور واسا کے دیگر معاملات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ واسا کے بقایاجات کی وصولی کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے۔ دریں اثناءایوان وزیر اعلیٰ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کے دوران نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے حکام کو ہدایت کی کہ پولیس انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے ہرممکن اقدامات کرے۔ سیاسی شخصیات، انتخابی جلسوں اور ریلیوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے کنٹرول اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے پولیس اپنی تمام صلاحیتیں بروے کار لائے۔ سماج دشمن عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوںنے کہا کہ مشکوک افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...