طرابلس (اے ایف پی) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فرانسیسی سفارتخانے میں کار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو محافظ زخمی ہوگئے جبکہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ بات لیبیا کے سکیورٹی ذرائع نے گزشتہ روز بتائی۔ جائے وقوعہ پر موجود اے ایف پی کے نامہ نگار کے مطابق دھماکے سے عمارت کی بیرونی دیوار اور سفارتخانے کے باہر کھڑی دو گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئیں۔