سرا ئے نورنگ(ثناءنیوز)جمعےت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سابق صدر پروےز مشرف اور ان کے ساتھےوںنے اپنی غلط اور ناقص پالےسیوں کی وجہ سے ملک مےں آگ لگائی جس مےں غر ےب عوام جل کر راکھ ہو رہے ہےں، ملک کو چاروں طرف مسائل اور بحرانوں نے گھےر لےا ہے، جے ےو آئی (ف) نے ہر پلےٹ فارم پر عوام کی جان ومال کا تحفظ اور ان کے حقوق کے لئے آواز اُٹھائی ہے اور اُٹھاتے رہےں گے انشاءاللہ آنے والا دور جے ےو آئی (ف) کا ہی ہوگا وہ گزشتہ روز یہاں اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے آج ہمارا ملک 80 ہزار ارب ڈالر کا مقروض ہے۔ ملک کے غرےب عوام ان حکمرانوں کی وجہ سے دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہےں مہنگائی کی وجہ سے غرےب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مےڈےا اور الےکشن کمےشن جانبداری کا مظاہرہ بند کرےں کسی کے پاس اتنے پےسے نہےں کہ وہ اپنی گاڑےوں مےں پٹرول بھر سکےں اور بعض سےاسی جماعتےں ٹی وی چےنلوں پر کروڑوں روپے کے انتخابی اشتہارات چلا رہے ہےں۔ انہوں نے کہا انتخابات مقررہ وقت پر نہ ہوئے تو مسائل پیدا ہوں گے، حالات خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے کی حکومت تمام تر وسائل کے باوجود صوبے اور قبائلی علاقوں میں امن قائم کرنے میں ناکام رہی۔ ملک و قوم کو جنگ سے امن کی طرف لے جانا ہے۔