مینار پاکستان کے احاطے میں جلسوں، اجتماعات پر پابندی

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) ضلعی انتظامیہ لا ہور نے مینار پاکستان کے احاطے میں جلسوں اور مذہبی و سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ حکام کے مطابق پابندی کا فیصلہ مینار پاکستان کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن