اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ نگران حکومت نے انتخابات 2013ءکیلئے پرنٹنگ کارپوریشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے 30 کروڑ روپے جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ نے انمٹ سیاہی تیار کرلی۔ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کیلئے حکومت نے 15 کروڑ روپے جاری کئے۔