لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل ایڈمرل (ر) جاوید اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔ جس کے بعد ایڈمرل جاوید اقبال نے کہا ”عمران خان کی سیاست کسی اصول پر انتخابی مہم چلانے کی بجائے شخصی تعصب کی شکار ہو کر رہ گئی ہے۔ اور وہ صرف اور صرف نواز شریف دشمنی کا اظہار کر کے آصف زرداری کی سیاست کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔