سیالکوٹ (زاہد علی خان سے) NA-110جو کہ سیالکوٹ شہر ، کینٹ اور چند درجن نواحی دیہات پر مشتمل ہے ۔2002ءمیں منعقدہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے 42ہزار 743ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل ق لیگ کے امیدوار میاں محمد ریاض 38ہزار 957 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 2008ءکے الیکشن میں خواجہ محمد آصف منتخب ہوئے پیپلز پارٹی کے زاہد بشیر چوہدری نے 32 ہزار 157 ووٹ لئے۔NA-111 سے 2002ءمیں ق لیگ کے چوہدری امیر حسین 52ہزار 378ووٹ لیکر اول رہے ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے ادریس احمد باجوہ تھے۔ 2008ءمیں پیپلز پرٹی کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئیں جبکہ چوہدری امیر حسین شکست کھا گئے۔ تحصیل سمبڑیال اور ڈسکہ کے کچھ علاقہ پر مشتمل حلقہ NA-112 میں 2002ءمیں (ق) لیگ کے عمر احمد گھمن 68ہزار 468ووٹ لیکر منتخب ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے صاحبزادہ سید مرتضیٰ امین نے 41ہزار 251اور پیپلز پارٹی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ 2008 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے رانا عبدالستار نے 92ہزار 192ووٹ لے کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے 42ہزار 713ووٹ لئے۔ تحصیل ڈسکہ کے علاقہ پر مشتمل NA-113 کے 2002ءالیکشن میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری علی اسجد ملہی 50ہزار 592ووٹ لے کر اول رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے کرنل(ر) سلطان سکندر گھمن 45ہزار 706ووٹ لے کر دوسرے اور مسلم لیگ (ن) کے کرنل (ر) ظفر حسین گل تیسرے نمبر پر آئے۔ 2008ءالیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے صاحبزادہ مرتضیٰ امین 77ہزار 819ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری علی اسجد ملہی نے 39ہزار 186 ووٹ لئے۔ NA-114 تحصیل پسرور پر مشتمل رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا انتخابی حلقہ ہے اور اس حلقہ میں تحصیل ڈسکہ کے کچھ علاقے بھی شامل ہیں۔ انتخابات 2002ءمیں زاہد حامد خان مسلم لیگ (ق) کی ٹکٹ پر 73ہزار 529ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری غلام عباس 64ہزار 749ووٹ کر دوسرے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری جاوید اقبال ورک نے 18ہزار 172ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے۔ 2008ءکے انتخابات میں زاہد حامد خان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر 63ہزار 362 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری عبدالستار نے 56ہزار 343 ووٹ لئے۔
سیالکوٹ: الیکشن 2008-2002ءکون جیتا کون ہارا
Apr 24, 2013